اچاری سبزی
اسلام علیکم محترم نزرین امید ہے آپ سب خیریت سے ہونگے اور اپنی زندگی میں خوش ہونگے تو آج ہم آپ کو اچاری سبزی بنانا سیکھیں گے جو بہت ہی آسان ہے اس کو بنانے کے لیے نیچے دیے گئے اجزاء کی ضرورت ہو گی
اچاری سبزی بنانے کی ریسیپی
اجزاء:
اچاری سبزی بنانے کے اجزاء
پھول گوبھی ایک عدد
مٹر ایک پیالی چھلے ہوئے
سرسوں کا تیل ایک پیالی
گاجر ایک عدد چھوٹے ٹکڑے
آ لوکےکیوبز چار عدد اور اُبلے ہوئے
لیموں چار عدد
سیم کی پھلی 6 عدد چھوٹے ٹکڑے
میتھی دانہ 8 عدد
ہری مرچ 8عدد
کڑی پتے چند عدد
ہلدی ایک چائے کا چمچ
سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
کلونجی ایک چائے کا چمچ
لال مرچ کٹی ہوئی دو کھانے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
اچاری سبزی بنانے کا ترکیب اجزاء
• کڑاہی میں سرسوں کا تیل گرم کرکے اس میں میتھی دانے ڈال دیں۔ • جب خوشبو آنے لگے تو پھول گوبھی، چھلے مٹر، ہری مرچ، گاجر ، سیم کی پھلی اور کڑی پتے ڈال دیں۔ • اب آلو کے کیوبز الگ پین میں تَل کر کڑاہی میں ڈالیں۔ • ساتھ میں رائی، نمک، کُٹی لال مرچ، ہلدی، سفید زیرہ اور کلونجی شامل کریں اور ہلکی آنچ پر ڈھک کر پکنے دیں۔ • جب سبزی گل جائے تو اس میں لیموں کا رس ڈال کر پانچ منٹ کے لیے دَم پر رکھ دیں۔ مزے دار اچاری سبزی تیار ہے۔
اس طرح آپ آرام سے گھر میں ہی آسان طریقہ سے اچاری سبزی بنا سکتے ہیں جو بہت ہی آسان ہے اور بھی اس طرح کی لزیز ریسیپی بنانا سیکھیں اور ہماری ویب سائٹ پر جائیں
اپنے کیچن کے کاموں میں آسانی پیدا کریں اور ہماری پروٹیکٹ استعمال کریں جو آپ کے بہت کام آیا گی اور اس کو لینے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر جائیں