قیمہ کریلے
اسلام علیکم محترم نزرین امید ہے آپ سب خیریت سے ہونگے اور اپنی زندگی میں خوش ہونگے تو آج ہم آپ کو قیمہ کریلے بنانا سیکھیں گے جو بہت ہی آسان ہے اور اس کو بنانے کے لیے آپ کو نیچے دیے گئے اجزاء کی ضرورت ہو گی ۔
قیمہ کریلے بنانے کی ریسیپی
اجزاء
قیمہ کریلے بنانے کے لیے اجزاء
ٹماٹر چار عدد باریک کٹے ہوئے
لہسن کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ
ادرک کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ
قیمہ آدھا کلو
کریلے آدھا کلو
لال مرچ ایک کھانے کے چمچ پسا ہوا
پیاز دو عدد باریک کٹی ہوئی
آمچور آدھا چائے کا چمچ پسا ہوا
گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
ہری مرچیں چار عدد باریک کٹی ہوئی
ثابت سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
ہرا دھنیا ایک چوتھائی گٹھی باریک کٹا ہوا
لیموں ایک عدد
ہلدی ایک چوتھائی چائے کا چمچ پسی ہوئی
نمک حسب ذائقہ
آئل حسب ضرورت
ترکیب
قیمہ کریلے بنانے کے لیے اجزاء ترکیب
کریلوں کوپہلے چھیل کر ان کے بیج نکال لیں اب ان پر نمک لگا دیں اور ایک سے دو گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ اس کے بعد نمک ملے پانی میں ابال لیں اور ململ کے کپڑے میں ان کریلوں کو رکھ کر نچوڑ لیں۔
دیگچی میں تیل گرم کر کے پیاز اور لہسن ادرک بھونیں ۔ اس میں قیمہ شامل کر کے پانی خشک ہونے تک بھونیں جب قیمہ بھن جائے تو لال مرچ، گرم مصالحہ، زیرہ، دھنیا، ہلدی ، آمچور اور نمک شامل کر کے خوشبو آنے تک مزید بھونیں لیموں کا رس اور ہری مرچیں ڈال کر آئل علیحدہ ہونے تک بھونیں اور اب کریلوں میں تیار کیا ہوا قیمہ بھر کر دھاگے سے بند کرلیں۔ اس کے بعد گرم تیل لیں اور شیلو فرائی کرلیں۔ اور آپ کا قیمہ کریلے بنا کر تیار ہے
دھنیے سے سجا کر پیش کریں۔
اس طرح آپ آرام سے گھر میں ہی آسان طریقہ سے قیمہ کریلے بنانا سیکھیں سکتے ہیں جو بہت ہی لزیز ریسیپی ہے اور بھی اس طرح کی لزیز ریسیپی بنانا سیکھیں ۔
فش بھرتہ بنانے کا طریقہ
اپنے کیچن کے کاموں میں آسانی پیدا کریں اور ہماری پروٹیکٹ استعمال کریں جو آپ کے کیچن میں بہت کام آیا گی اس کو لینے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر جائیں