دم بریانی
اسلام علیکم محترم نزرین امید ہے آپ سب خیریت سے ہونگے اور اپنی زندگی میں خوش ہونگے تو آج ہم آپ کو دم بریانی بنانا سیکھیں گے جو بہت ہی آسان ہے اس کو بنانے کے لیے آپ کو نیچے دیے گئے اجزاء کی ضرورت ہو گی ۔
دم بریانی بنانے کی ریسیپی
اجزاء :
دم بریانی بنانے کے لیے اجزاء
بیف دو کلو ٹکڑوں میں
چاول ڈیڑھ کلو
دہی دو کلو
پیاز آدھا کلو
لونگ بیس گرام
بڑی الانچی بیس گرام
زیرہ بیس گرام
ادرک پچاس گرام
پودینہ آدھی گٹھی
ہری مرچ چھ عدد
گھی ڈیڑھ پاؤ
نمک حسب ذائقہ
کالی مرچ حسب ضرورت
ترکیب:
دم بریانی بنانے کے لیے اجزاء ترکیب
نمک، پیاز اور ادرک کو پیس کر گوشت کے ٹکڑوں پر لگا کر دو گھنٹے کیلئے رکھ دیں۔ زیرہ، کالی مرچ، پودینہ، ہری مرچیں اور بڑی الائچی پیس کر دہی کی آدھی مقدار میں ملائیں اور گوشت کے ٹکڑوں پر لگا دیں۔ دیچی کی تہہ میں لونگ کے اوپر آدھی مقدار گھی گرم کر کے ڈالیں ۔
اورگوشت کی بوٹیاں ڈال دیں۔ پھر گوشت کو اچھی طرح بھون لیں۔ چاول دھو کر بقیہ دہی لگائیں اور گوشت کے اوپر پھیلا دیں۔ دیگچی کا منہ آ ٹے سے بند کر دیں اور نیچے لکڑیوں کی آنچ جلا دیں۔ جب گھی کی آواز آنے لگے تو سمجھ لیں کہ دہی خشک ہو چکا ہے۔ نیچے آگ کم کر دیں اور انگاروں پر دم دیں۔ دیچی کا ڈھکن کھولیں اور بقیہ گھی گرم کر کے ڈال دیں اور دوبارہ بند کر کے اوپر انگارے رکھ دیں۔ جب بھاپ باہر آنے لگے تو آپ کی دم بریانی تیار ہے۔ رائتے اور سلاد کے ساتھ پیش کریں۔
اس طرح آپ آرام سے گھر میں ہی آسان طریقہ سے دم بریانی بنا سکتے ہیں جو بہت ہی آسان اور لزیز ریسیپی ہے اور بھی اس طرح کی لزیز ریسیپی بنانا سیکھیں ۔
فرائیڈ بھنڈی آلو بنانے کا طریقہ
اپنے کیچن کے کاموں میں آسانی پیدا کریں اور ہماری پروٹیکٹ استعمال کریں جو آپ کے کیچن میں بہت کام آیا گی اس کو لینے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر جائیں ۔
https://amzn.to/3vJiSMu