نوڈلز سوپ
اسلام علیکم محترم نزرین امید ہے آپ سب خیریت سے ہونگے اور اپنی زندگی میں خوش ہونگے تو آج ہم آپ کو نوڈلز سوپ بنانا سیکھیں گے جو بہت ہی آسان ہے اس کو بنانے کے لیے آپ کو نیچے دیے گئے اجزاء کی ضرورت ہو گی ۔
نوڈلز سوپ بنانے کی ریسیپی
اجزاء
نوڈلز سوپ بنانے کے لیے اجزاء
کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
براؤن چینی ایک کھانے کا چمچ
مرغی کی یخنی چھ پیالی
نوڈلز دوسوگرام
گاجر ایک عدد باریک کٹی ہوئی
ہری پیاز ایک عدد چوپ کی ہوئی
ہرا دھنیا دو عدد کھانے کا چھیچ چوپ کیا ہوا
ادرک ایک ٹکڑا کدوکش کی ہوئی
بند گوبھی ایک چوتھائی عدد باریک کٹی ہوئی
نمک حسب ذائقہ
تیل ایک کھانے کا چمچ
شملہ مرچ ایک عدد باریک کٹی ہوئی
مشرومز چار عدد ، پسی ہوئی
ترکیب
نوڈلز سوپ بنانے کے لیے اجزاء ترکیب
مشرومز کو کھولتے ہوئے پانی میں بھگو کر رکھیں اور پانی سے نکال کر باریک کاٹ لیں، پانی محفوظ کر لیں۔ نوڈلز کوتیل اور نمک ڈال کر ابال لیں۔ دیچی میں یخنی ، سویا سوس، براؤن چینی ، کالی مرچ تھوڑ اسا نمک اور دو کھانے کے چھیچ کھمبی والا پانی چھان کر ڈال دیں۔ چند منٹ پکانے کے بعد گاجر، بند گوبھی ، شملہ مرچ، ادرک اور نوڈلز ڈال کر تھوڑی دیر تک پکائیں۔ چولہا بند کریں، ہرا دھنیا اور ہری پیاز شامل کر کے مزیدار نو ڈلنز سوپ گرما گرم پیش کریں۔
اس طرح آپ آرام سے گھر میں ہی آسان طریقہ سے نوڈلز سوپ بنانا سیکھیں سکتے ہیں جو بہت ہی لزیز ریسیپی ہے اور بھی اس طرح کی لزیز ریسیپی بنانا سیکھیں اور ہماری ویب سائٹ پر جائیں ۔
کستوری چکن کباب بنانے کا طریقہ
اپنے کیچن کے کاموں میں آسانی پیدا کریں اور ہماری پروٹیکٹ استعمال کریں جو آپ کے کیچن میں بہت کام آیا گی اس کو لینے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر جائیں ۔