بادامی مرغی بنانے کا طریقہ

بادامی مرغی

اسلام علیکم محترم نزرین امید ہے آپ سب خیریت سے ہونگے اور اپنی زندگی میں خوش ہونگے تو آج ہم آپ کو بادامی مرغی بنانا سیکھیں گے جو بہت ہی آسان اور لزیز ریسیپی ہے اس کو بنانے کے لیے آپ کو نیچے دیے گئے اجزاء کی ضرورت ہو گی ۔

بادامی مرغی بنانے کی ریسیپی

 

بادامی مرغی بنانے کا طریقہ

اجزا
بادامی مرغی بنانے کے لیے اجزاء

چکن ایک کلو

پیاز تین عدد

سبز الائچی تین عدد

سبز الائچی پائوڈر ایک چائے کا چمچ

لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ

ادرک کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ

لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ

دہی ایک کپ

کریم اور بادام کا پیسٹ آدھی پیالی

نمک حسب ذائقہ

کالی مرچ پائوڈر حسب ذائقہ

تیل آدھی پیالی

بادامی مرغی بنانے کا طریقہ

ترکیب
بادامی مرغی بنانے کے لیے اجزاء ترکیب

 

سب سے پہلے تیل گرم کرکے اس میں سبز الائچی کڑ کڑا لیں پھر اس میں پیاز ڈال کر فرائی کرلیں اور ادرک ، لہسن کا پیسٹ ڈال دیں۔

اس کے بعد چکن ڈال کر اچھی طرح بھونیں اور جب چکن گل جائے تو دہی شامل کرکے اتنا پکائیں کہ ایک کپ پانی خشک ہوجائے۔

اب نمک پسی ہوئی کالی مرچ لیموں کا رس کریم اور بادام کا پیسٹ ڈال کر دس سے پندرہ منٹ تک ہلکی آنچ پر پکائیں اور آپ کا بادامی مرغی بنا کر تیار ہے اور اس کو گرما گرم سرو کریں ۔

بادامی مرغی بنانے کا طریقہ

اس طرح آپ آرام سے گھر میں ہی آسان طریقہ سے بادامی مرغی بنا سکتے ہیں اور بھی اس طرح کی لزیز ریسیپی بنانا سیکھیں اور ہماری ویب سائٹ پر جائیں ۔

چکن چھولے بنانے کا طریقہ

Leave a Comment