چکن کوفتے
اسلام علیکم محترم نزرین امید ہے آپ سب خیریت سے ہونگے اور اپنی زندگی میں خوش ہونگے تو آج ہم آپ کو چکن کوفتے بنانا سیکھیں گے جو بہت ہی آسان ہے اور اس کو بنانے کے لیے نیچے دیے گئے اجزاء کی ضرورت ہو گی ۔
چکن کوفتے بنانے کی ریسیپی
اجزاء
چکن کوفتے بنانے کے لیے اجزاء
مرغی کا قیمہ ایک کلو گرام
دھنیا، کٹا ہوا ایک گٹھی
پیاز، کٹی ہوئیدو عدد
ہری مرچیں کٹی ہوئی پانچ سے چھ عدد
ثابت دھنیا، بھنا ہواایک کھانے کا چمچ
لال مرچ پسی ہوئیایک کھانے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
خشخاش ایک کھانے کا چمچ
گرم مسالاایک کھانے کا چمچ
تیل پانچ سے چھ کھانے کے چمچ
پیاز، کٹی ہوئی ایک سے دو عدد
لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
ادرک کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
ٹماٹر کٹے ہوئےایک کپ
ٹماٹر کا پیسٹ ایک سے دو کھانے کے چمچ
دھنیا پائوڈرایک کھانے کا چمچ
زیرہ پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
گرم مسالاایک کھانے کا چمچ
لال مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
ہلدی، پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
پانی ایک کپ
دھنیاسجاوٹ کے لئے
ترکیب
چکن کوفتے بنانے کے لیے اجزاء ترکیب
سب سے پہلے مسالا پیسنے والی مشین میں مرغی کا قیمہ، کٹا ہوا ہرا دھنیا، کٹی ہوئی پیاز، کٹی ہوئی ہری مرچیں، بھنا ہوا زیرہ، پسی ہوئی لال مرچ، نمک، خشخاش اور گرم مسالا ڈال کر اچھی طرح پیس لیں۔
اب اپنے ہاتھوں کو زرا سا تیل لگا کر چکنا کرلیں پھر قیمے کی مٹھی بھر مقدار ہاتھ میں لے کر اسے گول کوفتے کی شکل دے لیں۔
اب ایک برتن میں تیل گرم کریں اور اس میں کٹی ہوئی پیاز ڈال کر گولڈن برائون ہونے تک بھونیں۔
اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈالیں اور مزید بھونیں۔
اب اس میں کٹے ہوئے ٹماٹر ڈال کر بھونیں اور پھر ٹماٹر کی چٹنی شامل کریں۔
اب اس میں دھنیا پائوڈر، پسا ہوا زیرہ، گرم مسالا، پسی ہوئی لال مرچ اور ہلدی ڈال کر اچھی طرح پکائیں اور پھر اس میں حسبِ ضرورت پانی ڈال دیں۔
اب اس آمیزے کو تھوڑا سا اُبلنے دیں پھر اس میں کوفتے ڈالیں اور ڈھکنا دے کر 10 منٹ تک دم دے دیں۔
اب اس پر تازہ کٹا ہوا ہرا دھنیا چھڑک دیں۔
مزے دار چکن کوفتے تیار ہیں۔ اور اس کو گرما گرم سرو کریں ۔
اس طرح آپ آرام سے گھر میں ہی آسان اور لزیز ریسیپی بنا سکتے ہیں جو بہت پسند کیا جاتے ہیں اور بھی اس طرح کی لزیز ریسیپی بنانا سیکھیں اور ہماری ویب سائٹ پر جائیں ۔
کیچن میں بہت سی چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے جو آپ کے کیچن کے کاموں میں آسانی پیدا کریں ۔ اس طرح آپ ہماری پروٹیکٹ استعمال کریں جو آپ کو بہت پسند آئی گی اور آپ کے بہت سے کام آسان ہو جائے گئے اس کو لینے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر جائیں ۔