مکھن گوشت بنانے کا طریقہ
اسلام علیکم محترم نزرین امید ہے آپ سب خیریت سے ہونگے اور آج ہم آپ کو مکھن کا گوشت بنانا سیکھیں گے جو آپ نے پہلے کبھی نہیں بنایا ہو گا جو بہت ہی آسان طریقہ سے بنانا سیکھیں گے اور آپ کو مکھن گوشت بنانے کے لیے نیچے دیا گیا اجزاء کی ضرورت ہوگی
مکھن گوشت کی ریسیپی
مکھن گوشت بنانے کے لیے اجزاء
اجزاء
مکهن گوشت
گوشت بڑی بوٹیاں ایک کلو
سویا سوس دو کھانے کے چمچ
سفید سرکہ دو کھانے کے چمچ
گوشت گلانے کا پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
کالی مرچ حسب ذائقہ
دہی ایک پیالی
ليمون دو عدد رس نکال لیں
مكهن ایک سو گرام
مکھانے آدھا پاؤ
انڈے تین عدد
کوکنگ آئل ایک پیالی
تركيب | اجزا
مکھن گوشت بنانے کے لیے اجزاء ترکیب
گوشت کی بوٹیوں کو بیلن سے کوٹ کر چھوٹا کر لیں اب تمام اجزاء سوائےکوکنگ آئل ان بوٹیوں پر لگاکر تین سے چار گھنٹے (hour 4 – 3) کےلئے فریج میں رکھ دیں۔
بعد میں سٹیم (steam) دے کر گلالیں یعنی پریشرگکر (pressure cooker میں پانی ڈالیں پانی کے اندر تھوڑا سا دہی اور نمک ڈال دیں۔
اور کسی سوراخوں والی لوبے یا سلور کی چھلنی کو اس ککر کے اندر رکھ کر اس کے اوپر گوشت رکھ دیں ۔
پھر تقریباً سات سے دس منٹ Mins 10 – 7 گلنے دیں۔
جب ککر میں بوٹیاں پک جائیں تو انہیں ٹھنڈا کریں پھر ان کے اوپر چھری سے اچھی طرح مکھن لگا دیں ۔اور مکھانے لے کر
ان کے کالے حصے اتار دیں اور انہیں باریک پیس (grind) لیں۔
تینوں انڈے مکس کر لیں۔
اب کڑاہی میں کوکنگ آئل cooking) (oil گرم کریں پھر بوٹیوں پر مکھانے کی تہہ لگا کر انڈوں میں ڈپ (dip) کرکے فرائی (fry) کرنا شروع کردیں۔
اچھی طرح فرائی (fry) کرنے کے بعد نکال لیں۔ مزیدار مکھانے گوشت تیار ہیں
عربی لکی بنانے کا طریقہ( عربی لکی کی ریسیپی)
اس طرح آپ آرام سے گھر میں ہی آسان طریقہ سے بنا سکتے ہیں اور بھی اس طرح کی ریسیپی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر جائیں
بکرے کے پائے بنانے کا طریقہ (بکرے کے پائے بنانے کی ریسیپی)