چکن سوپ بنانے کی ریسیپی
آج ہم آپ کو چکن سوپ بنانا سیکھیں گے جو سردیوں میں بہت استعمال کیا جاتا ہے اور اس کے بہت فائدے ہیں اس کو بنانا بہت ہی آسان ہے اس کو بنانے کے لیے آپ نیچے دیے گئے اجزاء کی ضرورت ہوگی ۔
چکن سوپ بنانے کے لیے اجزاء
اجزاء
چکن (اوون میں بھنا ہوا )
گاجر ایک عدد درمیانے سائز کی
ٹماٹردو عدد
نمک ایک چائے کا چمچ
کالی مرچ حسب ضرورت
پانی دو پنٹ
پیاز ایک عدد درمیانے سائز کا
رائی کے دانے چھ عدد
چکن سٹاک کیوب حسبِ ذائقہ
چکن سوپ بنانے کے لیے اجزاء ترکیب
ترکیب
بھنے ہوئے چکن میں سے کلیجی کو نکال لیں اور اسے ایک گہرے برتن میں ڈال دیں ۔ اسے چولہے پر رکھ کر دھیمی آنچ پر ابالیں اور اوپر آنے والی جھاگ ہٹا دیں ۔
اب اس میں سبزیاں ،رائی کے دانے اور نمک ڈال دیں اور برتن کو ڈھک دیں ایک گھنٹے تک دھیمی آنچ پر پکنے دیں یہاں تکہ کہ چکن کا گوشت نرم ہوجائے اور اچھی طرح گل جائے ۔
اب اسے برتن میں سے چکن نکال لیں اور سوپ کو کسی چھاننی یا ململ کے باریک کپڑے میں چھان لیں اگر ضرورت محسوس کریں تو مزید نمک یا کالی مرچ ڈال دیں
اب اس میں چکن سٹاک کیوب کو ڈال کر اچھی طرح چمچ ہلائیں یہاں تک کہ اس میں اچھی طرح حل ہوجائے آپ کا سوپ تیار ہے اور اس کو گرم گرم سرو کریں ۔
اس طرح آپ آرام سے گھر میں ہی آسان طریقہ سے چکن سوپ بنا سکتے ہیں اور بھی اس طرح کی ریسیپی بنانا سیکھیں ۔
گاجر کا حلوہ بنانے کا طریقہ
آلمنڈ ملک شیک بنانے کا طریقہ