کریم کسٹرڈ
اسلام علیکم محترم نزرین امید ہے آپ سب خیریت سے ہونگے اور اپنی زندگی میں خوش ہونگے تو آج ہم آپ کو کریم کسٹرڈ بنانا سیکھیں گے جو بہت ہی آسان ہے اور اس کو بنانے کے لیے آپ کو نیچے دیے گئے اجزاء کی ضرورت ہو گی ۔
کریم کسٹرڈ بنانے کی ریسیپی
اجزاء
کریم کسٹرڈ بنانے کے لیے اجزاء
کسٹرڈ پاؤڈر دو چمچ
دودھ ڈیڑھ کلو
سبز الائچی دو عدد
فریش کریم ایک کپ
چینی ایک کپ
سجاوٹ کیلئے پھل حسبِ ضرورت
ترکیب
کریم کسٹرڈ بنانے کے لیے اجزاء ترکیب
دیگچی میں دودھ ڈال کر اسے چولہے پر رکھیں
اور اس میں سبز الا بچگی توڑ کر ڈال دیں، ایک کپ
دودھ نکال کر اس میں کسٹرڈ پاؤڈر مکس کر لیں، جب
دودھ کھول جائے تو اس میں چینی ڈال دیں اور آنچ دھیمی کر دیں۔
اس کے بعد اس میں کسٹرڈ ملا دودھ آہستہ آہستہ ڈالیں اور ساتھ میں چمچ چلاتی رہیں جب گاڑھا ہو جائے تو اتار لیں، سرونگ باؤل میں آدھا کسٹرڈ ڈالیں۔
اور اسے ٹھنڈا ہونے کیلئے رکھ دیں ، ٹھنڈا ہو جائے تو اس پر احتیاط سے کریم کی لیئر جمائیں اس کے بعد اسکے اوپر بقیہ کسٹرڈ ڈال کر اپنی مرضی کے پھلوں سے سجائیں اور ٹھنڈا کرنے کیلئے فریج میں رکھ دیں، مزیدار کریم کسٹرڈ تیار ہے۔
اس طرح آپ آرام سے گھر میں ہی آسان طریقہ سے کریم کسٹرڈ بنانا سیکھیں سکتے ہیں جو بہت ہی لزیز ریسیپی ہے اور بھی اس طرح کی ریسیپی بنانا سیکھیں ۔
سوجی کی کھیر بنانے کا طریقہ
اپنے کیچن کے کاموں میں آسانی پیدا کریں اور ہماری پروٹیکٹ استعمال کریں جو آپ کے کیچن میں بہت کام آیا گی اس کو لینے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر جائیں ۔