چکن ٹیمپورہ
اسلام علیکم محترم نزرین امید ہے آپ سب خیریت سے ہونگے اور اپنی زندگی میں خوش ہونگے تو آج ہم آپ کو چکن ٹیمپورہ بنانا سیکھیں گے جو بہت ہی آسان ہے اس کو بنانے کے لیے نیچے دیے گئے اجزاء کی ضرورت ہو گی ۔
چکن ٹیمپورہ بنانے کی ریسیپی
اجزا
چکن ٹیمپورہ بنانے کے لیے اجزاء
چکن بریسٹ آدھا کلو
نمک حسب ذائقہ
پسا ہوا لہسن ایک کھانے کے چمچ
میده تین چوتھائی پیالی
کارن فلار آدھی پیالی
کٹی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
کالی مرچ گدری پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
سویا ساس دو کھانے کے چمچ
میٹھا سوڈا آدھا چائے کا چمچ
بیکنگ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
کوکنگ آئل حسب ضرورت
ترکیب
چکن ٹیمپورہ بنانے کے لیے اجزاء ترکیب
چکن بریسٹ کو اسٹرپس میں کاٹ لیں۔ پھر ایک پیالے میں نمک لہسن ، لال مرچ اور سویا ساس ڈال کر ملائیں اور چکن اسٹرپس کو اس سے میرینیٹ کرکے رکھ دیں۔
گہرے پیالے میں میدہ کارن فلار، نمک، کالی مرچ، میٹھا سوڈا اور بیکنگ پاؤڈر ڈال کر الیکٹرک بیٹر سے تین سے چار منٹ پھینٹیں۔ پھر اس میں تھوڑا تھوڑا کرکے ٹھنڈا یخ پانی ڈالتے ہوئے پھینٹ لیں۔
کڑاہی میں ڈیپ فرائینگ کے لئے کوکنگ آئل ڈال کر گرم کریں ایک ایک کرکے چکن اسٹرپس کو تیار کئے ہوئے آمیزے میں ڈپ کرکے ہلکے سنہری فرائی کرلیں۔
آپ کا چکن ٹیمپورہ بن کر تیار ہے اور اس کو گرما گرم سرو کریں ۔
اس طرح آپ آرام سے گھر میں ہی آسان طریقہ سے ہی چکن ٹیمپورہ بنا سکتے ہیں جو بہت ہی لزیز ریسیپی ہے اور بھی اس طرح کی لزیز ریسیپی بنانا سیکھیں اور ہماری ویب سائٹ پر جائیں ۔
اپنے کیچن کے کاموں میں آسانی پیدا کریں اور ہماری پروٹیکٹ استعمال کریں جو آپ کے کیچن میں بہت کام آیا گی اس کو لینے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر جائیں ۔