چنے کی ترکاری
اسلام علیکم محترم نزرین امید ہے آپ سب خیریت سے ہونگے اور اپنی زندگی میں خوش ہونگے تو آج ہم آپ کو چنے کی ترکاری بنانا سیکھیں گے جو بہت ہی آسان ہے اس کو بنانے کے لیے آپ کو نیچے دیے گئے اجزاء کی ضرورت ہو گی
چنے کی ترکاری بنانے کی ریسیپی
اجزا
چنے کی ترکاری بنانے کے لیے اجزاء
سفید چنے ایک پاؤ
تیل حسب ضرورت
پیاز ایک عدد (چھوٹی )
لہسن کے جوئے دو عدد
ادرک کا پیسٹ آدھا چائے کا چمچ
لال مرچ ایک چوتھائی چائے کا چمچ (پسی ہوئی )
زیرہ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
ہلدی ایک چوتھائی چائے کا چمچ
ہری مرچ تین عدد
دہی دو چائے کے چمچ
پانی ڈیڑھ کپ
تركيب
چنے کی ترکاری بنانے کے لیے اجزاء ترکیب
پہلے سفید چنوں کو نمک کے ساتھ پانی میں اُبال لیں۔
ایک پین میں تیل گرم کرکے پیاز فرائی کریں۔
اب اس میں ادرک، لہسن کے جوئے، پسی لال مرچ، زیرہ، نمک، ہلدی اور ہری مرچ ڈال کر بھون لیں۔
پھر اس میں دہی ڈال کر مزید پکالیں۔
اب اس میں ڈیڑھ کپ پانی شامل کرکے پکائیں۔
پھر اس میں چنے ڈالیں اور ایک سے دو اُبال آنے تک پکالیں۔ اور آپ کے چنے کی ترکاری بنا کے تیار ہے اور اس کو گرما گرم اور پوری کے ساتھ سرو کریں ۔
اس طرح آپ آرام سے گھر میں ہی آسان طریقہ سے چنے کی ترکاری بنا سکتے ہیں جو بہت ہی آسان اور لزیز ریسیپی ہوتی ہے اور بھی اس طرح کی لزیز ریسیپی بنانا سیکھیں اور ہماری ویب سائٹ پر جائیں ۔
آلو قیمے کے کٹلس بنانے کا طریقہ
اپنے کیچن کے کاموں میں آسانی پیدا کریں اور ہماری پروٹیکٹ استعمال کریں جو بہت کام آیا گا اور اس کو لینے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر جائیں ۔