سندھی بریانی
اسلام علیکم محترم نزرین امید ہے آپ سب خیریت سے ہونگے اور اپنی زندگی میں خوش ہونگے تو آج ہم آپ کو سندھی بریانی بنانا سیکھیں گے جو بہت ہی آسان اور لزیز ہوتی ہے اور اس کو بنانے کے لیے نیچے دیا گیا اجزاء کی ضرورت ہوگی
سندھی بریانی بنانے کی ریسیپی
اجزاء
سندھی بریانی بنانے کے لیے اجزاء
گوشت آدھا کلو
چاول آدھا کلو
تیل ایک کپ
پیاز ایک کپ کاٹ کر
لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
ادرک کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
لال مرچ ڈیڑھ چائے کا چمچ
ہرا دھنیا ایک گٹھی ۔ موٹا موٹا کوٹ لیں۔
ٹماٹر دو عدد ۔ کاٹ لیں۔
ہری مرچ دس یا بارہ عدد ۔ کاٹ لیں
آلو بخارے چھے تا آٹھ عدد
الو آدھا کلو کاٹ لیں
پودینہ آدھی گٹھی ۔ کوٹ لیں
لال مرچ آٹھ تا دس عدد ۔ ثابت کوٹ لیں۔
نمک ایک کھانے کا چمچ
ثابت گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
دار چینی ایک عدد ٹکڑا۔
زیرہ ایک کھانے کا چمچ ۔
بڑی الا بچی ، ایک عدد۔
چھوٹی الا پچی تین یا چار عدد
دہی ایک کپ
ترکیب
سندھی بریانی بنانے کے لیے اجزاء ترکیب
دہی اور پیاز کو بلینڈ کر لیں
بریانی ایسنس چند قطرے
دو عدد تل لیں۔
زردے کا رنگ + تیل او پر ڈالنے کے لئے
تیل گرم کریں اور پیاز تل لیں۔ پھر گوشت، ادرک لہسن ڈال کر فرائی کریں۔
پھر تمام مصالحہ اور پانی ڈال کر گوشت گلنے چھوڑ دیں۔ جب گوشت آدھا گل جائے تو آلو ڈال کر پکائیں ۔ جب آلو گل جائیں تو نکال لیں۔ گوشت بھون لیں۔ پھر دہی اور بلینڈ کی ہوئی پیاز ڈال دیں۔ اور دو سے تین منٹ دم پر رکھ دیں۔ چاول کا پانی گرم کریں۔ ثابت گرم مصالحہ ڈال کر ایک کنی چھان لیں پھر پتیلے میں چاول ڈالیں۔ پھر قورمہ، پھر چاول ڈالیں۔ تیل چھڑک لیں۔ زردے کا رنگ، بریانی ایسنس ڈال کر دم پر رکھ دیں ۔
آپ کی سندھی بریانی تیار ہے اس کو گرم گرم سرو کریں ۔
اس طرح آپ آرام سے گھر میں ہی آسان طریقہ سے سندھی بریانی بنا سکتے ہیں جو بہت ہی زیادہ لزیز ہوتی ہے اور بھی اس طرح کی ریسیپی بنانا سیکھیں اور ہماری ویب سائٹ پر جائیں
آپنے کیچن کے کاموں میں آسانی پیدا کریں اور اپنی زندگی آسان کریں اور ہماری پروٹیکٹ استعمال کریں جو آپ کے کیچن میں بہت کام آیا گئی اس کو لینے کے لیے نیچے دیا گیا لینک پر جائیں