دیگی بریانی
اسلام علیکم محترم نزرین امید ہے آپ سب خیریت سے ہونگے اور اپنی زندگی میں خوش ہونگے اور آپ کو دل سے خوش آمد ید کہتے ہیں اور آج ہم دیگی بریانی کی ریسیپی بنانا سیکھیں گے جو آپ آرام سے بنا سکتے ہیں دیگی بریانی بنانے کے لیے نیچے دیا گیا اجزاء کی ضرورت ہوگی
اجزاء
دیگی بریانی کی ریسیپی
دیگی بریانی بنانے کے لیے اجزاء
چاول آدھا کلو (اُبلے ہوئے)
گوشت آدھا کلو
دہی ایک پاؤ
لال مرچ دو چائے کے چمچ (کٹی ہوئی)
ہلدى ادھا چائے کا چمچ
سبز مرچ حسب ذائقہ
نمک دو چائے کے چمچ
تیل ایک کپ
مکس گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ
ادرک کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
چائنیز سالٹ آدھا چائے کا چمچ
جائفل آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئی)
جاوتری آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئی)
بادیان کے پھول چار عدد
آلو تين عدد
زردے کا رنگ آدھا چائے کا چمچ
پیاز (فرائی کی ہوئی)
ٹماٹر ایک پاؤ
الو بخارے پچاس گرام
ہرا دھنیا آدھی گٹھی
پودینہ آدھی گٹھی
چاٹ مصالحہ دو چائے کے چمچ
کڑی پتے چھ عدد
دیگی بریانی کی ریسیپی
ترکیب
دیگی بریانی بنانے کے لیے اجزاء ترکیب
ایک پاؤ دہی میں سے تھوڑے سے زردہ کا رنگ ملا کر ایک طرف رکھ دیں ۔
ایک پین میں ایک کپ پانی، باقی دہی، کٹی لال مرچ، ہلدی، نمک ایک کپ تیل مکس گرم مصالحہ ادرک لہسن کا پیسٹ چائنیز سالٹ پیسی ،جائفل، پیسی جاوتری اور بادیان کے پھول ڈال کر مکس کریں ۔
پهر گوشت شامل کرکے دس منٹ پکائیں۔
پهر آلو ڈال کر بھونیں، جب آلو آدهے كل جائیں تو اوپر سے زردے کا رنگ والی دہی ملایا ۔
پهر فرائی پیاز ،ٹماٹر ، آلو بخارے ہرا دھنیا، پودینہ، چاٹ مصالحہ کڑی پتے اور ادرک ڈال کر ابلے چاول ڈالیں ۔
اب چاولوں پر آدھا کپ تیل ڈال کر آدھے گھنٹے کے لیے دم پر رکھ دیں اور چولہا بند کردیں ۔
مزیدار دیگی بریانی تیار ہے
اس طرح آپ آرام سے گھر میں ہی ہوٹلوں کے ذائقہ دار ریسیپی کی طرح بنا سکتے ہیں جو بہت ہی آسان ہے اور بھی اس طرح کی ریسیپی بنانا سیکھیں اور ہماری ویب سائیٹ پر جائیں آپ کو آسان طریقہ سے بہت سی ریسیپی بنانا سیکھیں گے
اپنی زندگی میں آسانی پیدا کریں اور اپنے کیچن کے کاموں میں آسانی پیدا کریں اور اس کے لیے ہماری پروٹیکٹ استعمال کریں جو آپ کی کیچن میں آپ کے بہت کام آئے گی اس کو لینے کے لیے نیچے دیا گیا لینک پر جائیں