بینگن کا بھرتہ بنانے کا طریقہ

بینگن کا بھرتہ

اسلام علیکم محترم نزرین امید ہے آپ سب خیریت سے ہونگے اور اپنی زندگی میں خوش ہونگے تو آج ہم آپ کو بینگن کا بھرتہ بنانا سیکھیں گے جو بہت ہی آسان اور لزیز ریسیپی ہے اس کو بنانے کے لیے آپ کو نیچے دیے گئے اجزاء کی ضرورت ہو گی ۔

بینگن کا بھرتہ بنانے کی ریسیپی

بینگن کا بھرتہ بنانے کا طریقہ

اجزاء
بینگن کا بھرتہ بنانے کے لیے اجزاء

بینگن دو سے تین عدد

تیل تین سے چار کھانے کے چمّچ

پیاز کٹی ہوئی دو عدد درمیانی

ٹماٹر کٹے ہوئے دو سے تین عدد

لال مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمّچ

گرم مسالہ1/2 چائے کا چمچ

ہلدی1/2 چائے کا چمچ

دھنیا پسا ہوا1/2 چائے کا چمچ

نمک حسبِ ذائقہ

کالی مرچ1/2 چائے کا چمچ

کھٹائی پاؤڈر ایک چائے کا چمچ

زیرہ پسا ہوا1/2 چائے کا چمچ

دہی ایک کپ

لیمو کا رس1/2 چائے کا چمچ

ہری مرچیں کٹی ہوئی ایک سے دو عدد

ادرک لمبائی میں کٹی ہوئیگارنش کے لیے

تازہ دھنیا کٹا ہواگارنش کے لیے

 

بینگن کا بھرتہ بنانے کا طریقہ

ترکیب
بینگن کا بھرتہ بنانے کے لیے اجزاء ترکیب

بینگن کو سیخ میں پروئیں اور درمیانی آنچ پر اس کے چھلکوں کو جلائیں۔

جب چھلکے جل جائیں تو فوران ایک ٹھنڈے پانی کے باؤل میں ڈال کر جلے ہوئے چھلکے اتار لیں.

اس کے بعد بینگن کو میش کرلیں۔

پھرایک پتیلے میں تیل ڈالیں اور اس میں کٹی ہوئی پیاز ڈال کر تب تک پکائیں جب تک نرم نہ ہوجائیں۔

اب اس میں کٹے ہوئے ٹماٹر شامل کرکے ڈھکن ڈھانک کر پانچ سے دس منٹ تک پکائیں۔

پھر بلینڈ کیے ہوئے بینگن،پسی ہوئی لال مرچ، گرم مسالہ، ہلدی، پسا ہوا دھنیا اور نمک کو ڈال کر چمچ کی مدد سے مکس کرلیں

اب کالی مرچ، کھٹائی پاؤڈر، پسا ہوا زیرہ اور دہی ڈال کر مکس کریں

پھر ہری مرچیں اور لیمو کا رس ڈال کر چمچ سے ہلائیں اور ڈھکن ڈھانک کر 5 سے 8 منٹ کے لیے دم پر پکائیں۔

اب دھنیاسےگارنش کریں, نان یا روٹی کے ساتھ گرم گرم سرو کریں ۔
مزے دار بینگن کا بھرتہ تیار ہے

بینگن کا بھرتہ بنانے کا طریقہ

اس طرح آپ آرام سے گھر میں ہی آسان اور لزیز ریسیپی بنانا سیکھیں سکتے ہیں اور بھی اس طرح کی لزیز ریسیپی بنانا سیکھیں اور ہماری ویب سائٹ پر جائیں ۔

آلو بھنڈی بنانے کا طریقہ

اپنے کیچن کے کاموں میں آسانی پیدا کریں اور ہماری پروٹیکٹ استعمال کریں جو آپ کے کیچن میں بہت کام آیا گی اس کو لینے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر جائیں ۔

https://amzn.to/3vJiSMu

https://amzn.to/3vJiSMu

https://amzn.to/3vJiSMu

Leave a Comment