بھنڈی چکن
اسلام علیکم محترم نزرین امید ہے آپ سب خیریت سے ہونگے اور اپنی زندگی میں خوش ہونگے تو آج ہم آپ کو بھنڈی چکن بنانا سیکھیں گے جو بہت ہی لزیز ریسیپی ہے اس کو بنانے کے لیے آپ کو نیچے دیے گئے اجزاء کی ضرورت ہو گی
بھنڈی چکن بنانے کی ریسیپی
اجزاء
بھنڈی چکن بنانے کے لیے اجزاء
مرغی کا گوشت ایک کلو گرام
تیل پانچ سے چھ کھانے کے چمچ
پیاز، کٹی ہوئی دو سے تین عدد
لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
ادرک کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
زیرہ پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
دھنیا پائوڈر ایک چائے کا چمچ
گرم مسالا ایک چائے کا چمچ
شاہی زیرہ آدھا چائے کا چمچ
لال مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
ٹماٹر کٹے ہوئےدو عدد
دہی، پھینٹی ہوئی آدھا کپ
پانی حسبِ ضرورت
تیل دو سے تین کھانے کے چمچ بھنڈی کے لیے
بھنڈی آدھا کلو گرام
ترکیب
بھنڈی چکن بنانے کے لیے اجزاء ترکیب
ایک بڑے برتن میں تیل گرم کریں اور اس میں کٹی ہوئی پیاز ڈال کر درمیانی آنچ پر بھونیں۔
اب اس میں مرغی کا گوشت ڈالیں، اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ملائیں اور اچھی طرح بھونیں۔
اب اس میں نمک، پسا ہوا زیرہ، پسا ہوادھنیا، گرم مسالا، شاہی زیرہ، پسی ہوئی لال مرچ اور کٹے ہوئے ٹماٹر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
اب اس میں دہی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں پھر اس میں پانی ڈالیں اور ڈھکنا دے کر 8 منٹ تک پکنے دیں تاکہ گوشت اچھی طرح گل جائے۔
اب ایک فرائنگ پین میں تیل گرم کریں، پھر اس میں بھنڈی ڈال کر بھونیں تاکہ بھنڈی اچھے سے پک جائے۔
اب اس پکی ہوئی بھنڈی کو مرغی کے گوشت سے بنے آمیزے میں ڈال دیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
اب اسے کو تازہ ہرے دھنئے سے سجالیں۔
مزیدار بھنڈی چکن تیار ہے۔ اور اس کو گرما گرم سرو کریں
اس طرح آپ آرام سے گھر میں ہی آسان اور لزیز ریسیپی بنا سکتے ہیں اور بھی اس طرح کی ریسیپی بنانا سیکھیں اور ہماری ویب سائٹ پر جائیں ۔
اپنے کیچن کے کاموں میں آسانی پیدا کریں اور ہماری پروٹیکٹ استعمال کریں جو آپ کے بہت کام آیا گی اس کو لینے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر جائیں ۔