اچاری کوفتہ ہانڈی
اسلام علیکم محترم نزرین امید ہے آپ سب خیریت سے ہونگے اور اپنی زندگی میں خوش ہونگے تو آج ہم آپ کو اچاری کوفتہ ہانڈی بنانا سیکھیں گے جو بہت ہی آسان ہے اس کو بنانے کے لیے نیچے دیے گئے اجزاء کی ضرورت ہو گی ۔
اچاری کوفتہ ہانڈی بنانے کی ریسیپی
اجزا
اچاری کوفتہ ہانڈی بنانے کے لیے اجزاء
مرغی کا قیمہ 1/2 کلو
پیاز چوپ کی ہوئی ایک عدد
پسا ہوا لہسن ادرک 1.1/2 کھانے کے چمچے
پسی ہوئی لال مرچ 1.1/2 چائے کے چمچے
بادام پسے ہوئے 2 کھانے کے چمچے
پسا ہوا گرم مصالحہ 3/4 چائے کا چمچہ
ہرا دھنیا (چوپ کیا ہوا 1/2 گڈی)
ہری مرچیں (باریک کٹی ہوئی) 2 عدد
. سالن کے اجزاء :
( پیاز ابال کر پیس لیں) ایک عدد
پسا ہوا لہسن کا پیسٹ دو چائے کے چمچ
ادرک کا پیسٹ دو چائے کے چمچ
(دہی پھنٹی ہوئی) 3/4 پیالی
پسا ہوا دھنیا ایک کھانے کا چمچ
پسی ہوئی لال مرچ 1.1/2 چائے کے چمچے
پسی ہوئی ہلدی 1/2 چائے کا چمچہ
. نمک 1.1/2 چائے کے چمچے
. تیل 1/2 پیالی
مرچوں کے اجزاء :
ہری مرچیں 10 عدد
کٹا ہوا دھنیا 1.1/2 کھانے کے چمچے
کٹا ہوا سفید زیرہ 1.1/2 چائے کے چمچے
پسی ہوئی سونف ایک چائے کا چمچہ
کلونجی ایک چائے کا چمچہ پسی ہوئی
ہلدی 1/2 چائے کا چمچہ
لیموں کا رس 2 چائے کے چمچے
کٹا ہوا میتھی دانہ ایک چائے کا چمچہ
ترکیب
اچاری کوفتہ ہانڈی بنانے کے لیے اجزاء ترکیب
بلینڈر میں کوفتے کے اجزاء یکجان کرکے تھوڑی دیر کیلئے رکھ دیں۔ پھر کوفتے بنالیں۔ ایک پیالے میں مرچوں کے اجزاء ملالیں۔ ہری مرچوں میں چیرا لگاکر بیچ نکال دیں اور پیالے کے آمیزہ بھر لیں۔ دیگچی میں تیل گرم کرکے علاوہ دہی سالن کے دیگر اجزاء ملا کر بھونیں۔ اس میں دہی ملاکر تیل علیحدہ ہونے تک بھون لیں۔ اس میں کوفتے رکھیں اور ہلکی آنچ پر ڈھکن ڈھانک کر پکائیں۔ پھر 2 کھانے کے چمچے پانی اور بھری ہوئی ہری مرچیں ملا کر دم پر رکھ دیں۔
آپ کی اچاری کوفتہ ہانڈی بنا کے تیار ہے اور اس کو گرما گرم سرو کریں ۔
اس طرح آپ آرام سے گھر میں ہی آسان طریقہ سے اچاری کوفتہ ہانڈی بنانا سیکھیں سکتے ہیں جو بہت ہی لزیز ریسیپی ہے اور بھی اس طرح کی لزیز ریسیپی بنانا سیکھیں اور ہماری ویب سائٹ پر جائیں ۔
اپنے کیچن کے کاموں میں آسانی پیدا کریں اور ہماری پروٹیکٹ استعمال کریں جو آپ کے کیچن میں بہت کام آیا گی اس کو لینے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر جائیں ۔