افغانی چکن
اسلام علیکم محترم نزرین امید ہے آپ سب خیریت سے ہونگے اور اپنی زندگی میں خوش ہونگے تو آج ہم آپ کو افغانی چکن بنانا سیکھیں گے جو بہت ہی آسان اور لزیز ریسیپی ہوتی ہے اور اس کو بنانے کے لیے نیچے دیے گئے اجزاء کی ضرورت ہو گی ۔
افغانی چکن بنانے کی ریسیپی
اجزاء
افغانی چکن بنانے کے لیے اجزاء
مرغی کا سینہ ایک عدد
ہری چٹنی آدھا کپ
کالی مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
زیرہ پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
دھنیا پائوڈر ایک چائے کا چمچ
گرم مسالا ایک چائے کا چمچ
سرکہ ایک چائے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
لیموں کا رس ایک چائے کا چمچ
سفید مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
ہری مرچ کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
ادرک کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
کریم ایک چائے کا چمچ
موزریلا چیزایک کپ
کوکونٹ ملک دو سے تین کھانے کے چمچ
تیل ایک چائے کا چمچ
ترکیب
افغانی چکن بنانے کے لیے اجزاء ترکیب
سب سے پہلے مرغی کے سینے کا گوشت لیں اسے اپنے کٹنگ بورڈ پر رکھیں اور اندرونی سائیڈ سے کاٹ کر اس کے دو باریک ٹکڑے کرلیں۔ اس کے بعد اسے چھوٹے چوکور ٹکروں کی شکل میں کاٹ لیں۔
اب ایک پیالے میں چکن کے ٹکڑے ڈالیں، اس میں ہری چٹنی، کالی مرچ، زیرہ پائوڈر، دھنیا پائوڈر، گرم مسالا، سرکہ، لیموں کا رس، پسی ہوئی سفید مرچ، ہری مرچ کا پیسٹ اور لہسن ادرک کا پیسٹ ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
اب اس میں موزریلا چیز کے ٹکڑے اور کوکونٹ ملک ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں تاکہ تمام اجزا یکجان ہوجائیں۔ اس کے بعد اسے 15 سے 20 منٹ تک میرینیٹ ہونے کے لئے رکھ دیں۔
اب بیکنگ کے لئے استعمال ہونے والی ٹرے لیں اسے تیل سے چُپڑ لیں اور میرینیٹ کیا ہوا چکن اس میں ڈالیں۔
اب اس ٹرے کو فوائل پیپر سے اچھی طرح ڈھک لیں اور درمیانے درجہ حرارت پر 15 منٹ کے لئے بیک ہونے کی غرض سے رکھ دیں۔
مزے دار افغانی چکن تیار ہے۔ اور اس کو گرما گرم سرو کریں ۔
اس طرح آپ آرام سے گھر میں ہی آسان اور لزیز افغانی چکن بنانا سیکھیں گے اور بھی اس طرح کی لزیز ریسیپی بنانا سیکھیں گے اور ہماری ویب سائٹ پر جائیں ۔
اپنے کیچن کے کاموں میں آسانی پیدا کریں اور ہماری پروٹیکٹ استعمال کریں جو آپ کے کیچن میں بہت کام آیا گی اس کو لینے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر جائیں ۔