اسپائسی بیف روست
اسلام علیکم محترم نزرین امید ہے آپ سب خیریت سے ہونگے اور اپنی زندگی میں خوش ہونگے تو آج ہم آپ کو اسپائسی بیف روست بنانا سیکھیں گے جو بہت ہی آسان ہے اس کو بنانے کے لیے نیچے دیا گیا اجزاء کی ضرورت ہوگی
اسپائسی بیف روست بنانے کی ریسیپی
اجزاء
اسپائسی بیف روست بنانے کے اجزاء
گائے کا گوشت ایک کلو
بڑا ٹکڑا لہسن ایک چمچ
ادرک کا پیسٹ ایک بڑا چمچ
دہی ایک کپ
چنے پسے ہوئے ایک چائے کا چمچ
کالی مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
ہرا دھنیا، ہری مرچیں ، باریک کٹے ہوا حسب ذائقہ
کچا پپیتا دو بڑے چمچ
دو عدد پیاز باریک کٹی ہوئی
خشخاش تین بڑے چمچ
بادام تین بڑے بیچ ۔ پسے ہوئے
گرم مصالحہ پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
کٹی ہوئی لال مرچ ایک بڑا چمچ
نمک ایک چائے کا چمچ
سرکہ آدھا کپ
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
ریڈ فوڈ کلر آدھا چائے کا چمچ
ترکیب
اسپائسی بیف روست بنانے کے لیے اجزاء ترکیب
گوشت کے ٹکڑے پر تیز چھری سے کٹ لگائیں۔ اب اس پر ریڈ فوڈ کلر چھڑک کر اچھی طرح سے مل دیں۔ دہی میں لہسن ادرک ، کالی مرچ ، چنے کچا پپیتا، پیاز براؤن کی ہوئی ہاتھ سے چورا کر لیں خشخاش اور بادام پیسے ہوئے ۔ گرم مصالحہ، کٹی ہوئی لال مرچ ، سرکہ، نمک، ہلدی ملا کر گوشت کا ٹکڑا ڈال کر خوب اچھی طرح ملا دیں اس کو دو گھنٹے کے لئے فریج میں میری نیٹ ہونے کے لئے رکھ دیں۔ اوون کو دو سو ڈگری یا گیس مارک چار پر گرم کریں۔ بڑی بیکنگ ٹرے پر گھی لگا دیں۔
گوشت میں باقی تمام گھی ملا کر ٹرے پر مصالحے سمیت ڈال دیں۔ اوون میں چالیس سے پینتالیس منٹ کے لئے بیک کریں۔ جب گولڈن براؤن ہو جائے اور گوشت گل جائے تو اس کے ٹکڑے کر لیں۔ سلاد، رائتے اور پراٹھے یا نان کے ساتھ سرو کریں ۔
اس طرح آپ آرام سے گھر میں ہی اسپائسی بیف روست بنا سکتے ہیں جو بہت ہی آسان ہے اور بھی اس طرح کی ریسیپی بنانا سیکھیں اور ہماری ویب سائٹ پر جائیں ۔
مصالحہ دار چاپس بنانے کا طریقہ
آپنے کیچن کے کاموں میں آسانی پیدا کریں اور ہماری پروٹیکٹ استعمال کریں جو آپ کے کیچن میں بہت کام آیا گئی اس کو لینے کے لیے نیچے دیا گیا لینک پر جائیں ۔