آلو کا بھرتہ
اسلام علیکم محترم نزرین امید ہے آپ سب خیریت سے ہونگے اور اپنی زندگی میں خوش ہونگے تو آج ہم آپ کو آلو کا بھرتہ بنانا سیکھیں گے جو بہت ہی آسان اور لزیز ریسیپی ہوتی ہے آلو جو بہت پسند کیا جاتا ہے اور آسانی سے مل جاتا ہے اس کو بنانے کے لیے نیچے دیے گئے اجزاء کی ضرورت ہو گی
آلو کا بھرتہ بنانے کی ریسیپی
اجزاء
آلو کا بھرتہ بنانے کے لیے اجزاء
آلو آدھا کلو
نمک حسب ذائقہ
ادرک کا پیسٹ کیا ہوا ایک کھانے کا چمچ
لہسن کا پیسٹ کیا ہوا ایک کھانے کا چمچ
پیاز ایک عدد درمیانی
ہری پیاز دو سے تین عدد
پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
ثابت رائی آدھا چائے کا چمچ
لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ
کوکنگ آئل آدھی پیالی
ترکیب
آلو کا بھرتہ بنانے کے لیے اجزاء ترکیب
آلوؤں کو ابال کر چھیل اور میش کرکے رکھ لیں اور اس کے بعد پیاز کو باریک کاٹ لیں اور ہری پیاز کو باریک چوپ کرکے رکھ لیں۔پر اس کے بعد پین میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر گرم کریں اور اس میں رائی ڈال کر کڑکڑالیں۔پھر اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کریں۔اب اس میں ادرک لہسن ڈال کر ایک سے دو منٹ تک فرائی کریں پھر بعد میں لال مرچ ڈال کر ہلکا سا پانی کا چھینٹا دے کر بھونیں۔میش کئے ہوئے آلو ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور آخر میں ہری پیاز چھڑک کر نمک اور لیموں کا رس ڈال کر دم پر رکھ دیں۔
اب آپ کا آلو کا بھرتہ تیار ہے اس کو گرما گرم سرو
کریں
اس طرح آپ آرام سے گھر میں ہی آسان طریقہ سے بنا سکتے ہیں جو بہت ہی آسان ہے اور بھی اس طرح کی لزیز ریسیپی بنانا سیکھیں گے اور ہماری ویب سائٹ پر جائیں
اپنے کیچن کے کاموں میں آسانی پیدا کریں اور ہماری پروٹیکٹ استعمال کریں جو آپ کے بہت کام آیا گی اس سے آپ کے کیچن کے کام بہت آسان ہو جائے گئے اس کو لینے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر جائیں